ثقلین مشتاق کی 3ماہ بعد گھر واپسی،بیٹیوں نے کیسے استقبال کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے 3 ماہ بعد گھر پہنچنے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

گزشتہ روز ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹیاں ان کے سر کے بالوں اور داڑھی پر چھوٹے کلپس لگا رہی ہیں

جب کہ سابق اسپنر  بیٹیوں کی اس محبت پر  پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔

ثقلین مشتاق نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد 3 ماہ بعد گھر لوٹے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے جب کہ ایک صارف نے ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سابق کرکٹر کی بیٹی نے انہیں میک اپ کیا تھا۔

Exit mobile version