بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثےکے آخری زخمی اور گروپ کیپٹن ورون سنگھ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے آخری زخمی تھے جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق ورون سنگھ کا علاج ملٹری اسپتال ویلنگٹن میں جاری تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ورون سنگھ کو رواں برس 15 اگست کو 2020 میں ایک فضائی ہنگامی صورتحال کے دوران تیجاس جنگی طیارے کو بچانے پر سوریا چکرا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 8دسمبر کو ہونے والے اس ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف دیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھےجبکہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ شدید زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔