پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں دو روز سے بھرپور پریکٹس میں مگن ہیں جبکہ فزیکل ٹریننگ کے بعد پلئیرز نے نیٹس کیا۔
اس کے علاوہ کرکٹرز نے 3 گھنٹے کے طویل پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ ڈرلز پر خاص توجہ دی جبکہ بیٹنگ اور بولنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی ۔
واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔