قومی
مہنگائی کی ماری عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا
منہگائی کی ماری عوام پر حکومت نے بجلی گرادی، ایک ماہ کیلئے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ پونے 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور یہ اضافہ اسی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسےمنہگی کردی گئی ہے، بجلی اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت منہگی کی گئی ہے، صارفین سےاضافہ دسمبرکے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے گا، فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔
نیپرا کے مطابق فیصلے کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔