کھیل
قومی کرکٹ سکواڈ کا بنگلہ دیش سے وطن واپسی کا سفر شروع
پاکستان کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شامل قومی اسکواڈ کے ارکان کراچی پہنچیں گے۔
بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبدﷲ شفیق اور سعود شکیل کراچی پہنچیں گے۔
اس کے علاوہ محمد نواز، امام الحق، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی کراچی پہنچیں گے، قومی اسکواڈ کے ارکان کراچی پہنچ کر بائیو سیکیورببل جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 10 دسمبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے۔ اظہرعلی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان آج شام ساڑھے 6 بجے لاہور پہنچیں گے۔