بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا دیا گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویرات کوہلی کو ایک روزہ ٹیم کی کپتانی سے فارغ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی نے ٹی20 کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ویرات کوہلی سے لے کر روہیت شرما کو سونپ دی ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق روہیت شرما جو مختصر اوورز کی کرکٹ میں بھارت کی قیادت کر رہے تھے، انہیں ایک روزہ کرکٹ کا بھی کپتان بنادیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم روہیت شرما اُن کے نائب ہوں گے۔

ویرات کوہلی ٹی20 ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی مختصر فارمیٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے لیکن انہوں نے ون ڈے میں کپتانی نہیں چھوڑی تھی۔

اشتہار
Back to top button