بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچادی گئی

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچادی گئی۔

پریانتھا کمارا کی میت دوپہر میں لاہور سے سری لنکن طیارے کی پرواز میں روانہ کی گئی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی اور صوبائی وزیر اعجاز عالم کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمیشن اور پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔ 

سری لنکن پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کولمبو پہنچی۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق آج کسی بھی وقت فیکٹری منیجر کی میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button