قومی
پی ڈی ایم نے مہنگائی مارچ کا اعلان کر دیا
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کا اعلان کردیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ 2018 کےالیکشن میں دھاندلی سے موجودہ حکومت وجود میں آئی۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم 23 مارچ کواسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کرےگی جس کیلئے صوبائی سطح پر پی ڈی ایم کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اسمبلیوں سےاستعفوں کا فیصلہ اپنے وقت پر کریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی ایم کی صدارت سے ہٹنے کی خبروں پر سربراہ اتحاد کا کہنا تھاکہ ناراض نہ ہوں، میڈیا سے احتجاج کرتا ہوں، آپ نےغلط خبرچلائی