بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این اے 133 ضمنی انتخاب،ن لیگ کی شائستہ پرویز کو واضح برتری

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،  پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل کر لی۔

این اے 133 لاہور کے  254 میں سے 182 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز آگے، جبکہ  پیپلزپارٹی کے اسلم گل دوسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک 37139 ووٹ لے کر آگے، پیپلز پارٹی کے اسلم گل 23684  ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کی شرح کم رہنے کے باعث نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے، بیشتر علاقوں میں ووٹرز کا جوش و خروش دکھائی نہ دیا، ووٹرز کی تعداد نہایت کم رہی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی تعداد کم ہو گئی اور پیپلز پارٹی کے ووٹ بہت زیادہ بڑھ گئے، پچھلے الیکشن میں ن لیگ نے ساڑھے نواسی ہزار ، تحریک انصاف نے ستتر ہزار اور پیپلز پارٹی نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید پڑھیے  توہین پارلیمنٹ کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی منظور
Back to top button