قومی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں بیلاروس کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور انسانی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔
آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران روکنے کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنےکی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بیلاروس کے سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، انھوں نے خطے میں استحکام اور بارڈر مینجمنٹ کیلیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔