ایف آئی ایچ عالمی جونیئر ہاکی کپ میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں 1-4 گول سے شکست دے دی۔ انڈیا کے شہر بھوبننیشور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ 24نومبر سےجاری ہے جسکا فائینل 5 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ 9ویں سے 12ویں پوزیشن کے درجہ بندی میچز میں ساوتھ افریقہ نے پاکستان کو 3-3 گول ڈراء میچ کھیلنے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں 1-4 گول سے شکست دیدی.پاکستان کی جانب سے پہلے دو کواٹر میں کھیل میں 2 گول کی برتری حاصل کرلینے کے بعد ساوتھ افریقہ نے تیسرے کواٹر میں یکے بعد دیگرے تین گول کردیئے
پاکستان کی جانب سے ابوذر نے کھیل کے 5ویں منٹ ،عبدالحنان نے کھیل کے 25ویں منٹ اور عبدالرحمٰن نے کھیل کے 37ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کئےجبکہ پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں عدیل لطیف نے پاکستان کی جانب سے واحد گول کیا۔ساوتھ افریقہ کی جانب سے سینزویسائل نے کھیل کے 32یں منٹ میں گائےمورگن نے کھیل کے 37ویں منٹ میں پینٹی کارنرز کے ذریعہ اور عباللہ ادریس نے کھیل کے 38ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کئے۔ پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں ساوتھ افریقہ کی جانب سے سینزویسائل، ٹریور، ماروناور کیمرون نے گول سکور کئے۔ پاکستان 4 دسمبر کو 11/12ویں پوزیشن کے لئے اپنا آخری میچ کھیلے گا