پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح سے ہی کاروبار میں مندی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 2023 پوائنٹس کم ہو کر 43345 پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا اور اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 4.52 فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

Exit mobile version