بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کرپشن کوئی بھی کرے اس کیلئے کوئی معافی نہیں،ریاض فتیانہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ریاض فتیانہ کا کہنا ہےکہ کرپشن پی ٹی آئی کا رکن کرے یا اپوزیشن، معافی نہیں ہے۔

 نجی ٹی وی چینل سےگفتگو میں ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ میں نے حکومت یا کسی فرد کے خلاف بات نہیں کی،حکومت کا پیسا ہو  یا ڈونرز کا صحیح  جگہ پر خرچ  ہونا چاہیے، سارے خاندان کو بزنس کلاس میں لے جا کر بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرانا نہیں چاہیے۔

ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ ابھی مجھےکسی نے نہیں بلایا، وزیراعظم بلائیں گے تو ضرور بتاؤں گا، میرا کسی کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں ہے، گلاسگوکانفرنس میں قائداعظم اور وزیراعظم کی تصویر ہونی چاہیے تھی، وہاں لگڑ بگڑ کی تصویر کی جگہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی تصویر ہونی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی دوجگہوں پر انکوائری ہو رہی ہے،  اس کے نتائج پر تبصرہ نہیں کرتا۔

Back to top button