بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بجلی 4روپے 75پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

نیپرا نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سی پی پی اے کی بجلی 4روپے 75پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے ،نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکاجائزہ لینے کے فیصلہ جاری کرے گی فیول پرائس کی مد میں بجلی4روپے74پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے ،فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گیدوران سماعت چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے ،ایل این جی کی طلب ورسد کامعاملہ حل کرانے کے لیے پیشرفت جاری ہے

انہوں نے سوال کیا کہ آئی پی پیز کو حالیہ دنوں میں کتنی ادائیگی ہوئی ہے؟ ہم سستی بجلی کی بجائے درآمدی فیول پر چلے گئے،ہماری جو پچھلی غلطیاں تھیں اب تو ان کو بھگتنا ہوگا ،سی پی پی اے حکام نے بتا یا کہ آئی پی پیز کو 134ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ، جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہوگی، نیپرا حکام نے بتا یا کہ اکتوبر سے فرنس آئل سے دس فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی ہے جبکہ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ مہنگے فرنس آئل کا استعمال اورعالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی5.2ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ بھی مانگی گئی ہیں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے1ارب 77کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 69کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ۔

ایل این جی کی فراہمی طلب کے مطابق ہوتی تو فرنس آئل سے کم بجلی پیدا ہوسکتی تھی نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کوئلے سے25فیصد کی بجائے15فیصد بجلی پیدا کی گئی چائنہ حب کا ایک یونٹ چھ ماہ سے بند ہے حکام گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی طلب 18فیصد سے زیادہ تھی ،چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کیا قوم یہ پوچھنے کا حق نہیں رکھتی کہ سستے پلانٹس کیوں نہیں لگائے جارہے سارے دنیا کے پاورپلانٹ کھلے میدان میں لگے ہوتے ہیں کیا چائنہ پاورحب میں آسمانی بجلی سے بچنے کیلیے انتظامات نہیں تھے۔ نیپرا نے اگلی سماعت میں پاور پلانٹ انتظامیہ کو طلب کرلیا ۔دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ صنعتی پیکج کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پندرہ فیصد سے زائد اضافہ ہوا ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے مہنگے پاورپلانٹس چلائے گئے مہنگے پاور پلانٹس چلنے کا سارا بوجھ گھریلو صارفین پر پڑا۔

بتا یا گیا کہ اس ملک نے صنعتی پیکج کی وجہ سے گروتھ حاصل کی ہے ،جس پر نیپرا نے صنعتی پیکج کے تمام صارفین پر اثرات کا تجزیہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،چئرمین نیپرا نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک نے ایک فیصد گروتھ کی پیش گوئی کی تھی انڈسٹریل گروتھ کے باعث ہماری گروتھ 3.94فیصد رہی سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ76سینٹ والے کوئلے کی قیمت200سینٹ پر پہنچ چکی ہے کوئلے کی قلت کی وجہ سے کوئی بند نہیں ہوا نہ ہوگا ۔ نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیانیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکاجائزہ لینے کیفیصلہ جاری کرے گی فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں می اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

اشتہار
Back to top button