قومی
جماعت نے مجھے رسمی عہدہ دیکر سائیڈ لائن کردیا،گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ انہیں گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کردیا۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کرسکتا تھا ، اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ شخصیات کے پیچھے بھاگتے رہے اور ادارے مضبوط نہیں کیے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہے ہیں، پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک کا بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے، 1122 کو بہترین ریسکیو سروس میں تبدیل کردیا ہے، اس کا نظام برطانیہ کے نظام سے بھی بہتر ہے۔