سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی قیمت اور ڈالر کا بھاؤ کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کے دام ایک لاکھ 25 ہزار دو سو روپے ہیں۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 29 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 813 ڈالر ہے۔

Exit mobile version