قومی
ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران برقرار
گیس نہ ہونے سے طلبہ سکولز اور ملازمین بغیر ناشتے کے دفاتر میں جانے پر مجبور
ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران کم نہیں ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کہیں گیس غائب ہے تو کہیں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آنے لگیں۔کراچی، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بھی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
گیس نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ سکولز اور ملازمین بغیر ناشتے کے دفاتر میں جانے پر مجبور ہیں،گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے حیدرآباد میں چوڑی کی گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین بھی پریشان ہیں۔
گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین نے کہا کہ گیس نہ ہونے سے ان کا کام ختم ہورہا ہے،خاص طورپر گھریلو صارفین کو بہت مشکلات کا سامنا ہے ۔