جونیئر ورلڈ کپ ہاکی،پاکستان کی ٹیم اپنا پہلاآج جرمنی کیخلاف کھیلے گی
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے زیراہتمام عالمی جونیئر ہاکی کپ کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔ انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر کھیلے جانے والے اس میگا ایونٹ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سمیت 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے ایونٹ کے آغاز سے قبل دو پریکٹس میچز کھیلے جس میں پاکستان جونیئرز نے چلی کو 0-3 گول اور کینیڈا کو 0-1 گول سے شکست دی۔
پاکستان جونیئرزہاکی ٹیم کے کپتان رانا وحید نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچز میں چلی اور کینیڈا کو شکست دی جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ ہمارے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور ہم جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان رانا وحید نے کہا کہ کھلاڑیوں نے پریکٹس میچز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور انشاءاللہ ہم ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کرینگے،۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سے ٹیم کی فتح کے لئےدعا کی اپیل ہے۔
انہوں نے پاکستانی قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان کے قومی کھیل کو پورٹ کریں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کل جرمنی کے خلاف ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔پاکستان اور جرمنی کے مابین میچ 11:30 بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پول ڈی میں ارجنٹائن، مصر اور جرمنی کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا پول میچ 27 نومبر کو مصر کے خلاف جبکہ تیسرا اور آخری پول میچ 28 نومبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔