بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ پر مریم نے کیا کہا؟

مسلم لیگ ن  کی رہنما مریم نواز کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر  ردعمل سامنے آگیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو ٹیپ سے متعلق خبر اور اس سے متعلق متعدد ٹوئٹس کو  ری ٹوئٹ کیا ہے۔

مریم نواز  نے اس کے علاوہ اپنے تبصرے میں ‘اللہ اکبر’ لکھا ہے۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جب کہ سابق چیف جسٹس نے خود سے منسوب  آڈیو کلپ کی تردید کی ہے۔

مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔ 

اشتہار
Back to top button