بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے طلب

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منگل کو ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف لانگ مارچ کی تاریخ اور احتجاج کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔

دو دن قبل پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست پر اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے، ای وی ایم مشینیں الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جا کر راستے بند کر دیں گے، عمران نیازی پاکستان کی سیاست کے غیر ضروری عنصر اور آمریت کے ایجنٹ ہیں جس نے مغرب کی خوشنودی کیلئے ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کیا، معیشت کو تباہ اور ملک کے اسلامی تشخص کو برباد کرنے کی کوشش کی۔

اشتہار
Back to top button