قومی
بھارتی وزیر دفاع کے بے بنیاد ریمارکس خود فریبی کے عکاس، دفتر خارجہ
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان کو دھمکی دینے کا انتہائی غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے بے بنیاد ریمارکس خود فریبی اور پڑوسیوں کے خلاف دشمنی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارتی بیانات کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی تھی۔