بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صحافی عزیز میمن کا قتل،رکن اسمبلی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

نوشہرو فیروز میں قتل کیے گئے صحافی عزیز میمن کے بھائی نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ابرار شاہ سمیت 5 افراد کو شاملِ تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے تفتیش پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔

رپورٹس کے مطابق نامکمل چالان پیش کرنے پر ماڈل کورٹ میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش 16 دسمبر 2020 کو نہر سے ملی تھی، کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Back to top button