بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان نے ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کے بھارتی میڈیا کے دعویٰ کو مسترد کردیا

پاکستان نے ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کے بھارتی میڈیا کے دعویٰ کو مسترد کرتاہے، ممکنہ تابکار مواد کی ضبطگی سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس پاکستان کو بدنام کرنے کی بھونڈی کوشش ہے اور یہ رپورٹس عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک چال ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارتی میڈیا نے کراچی سےشنگھائی جانے والے جہازپرکنٹینرز میں ممکنہ تابکار موادضبط کرنےکا دعویٰ کیاتھا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ ممکنہ تابکار مواد مندرہ پورٹ پر حکام نے ضبط کیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی نیوکلیئر پاورپلانٹ حکام نے بتایاکہ خالی کنٹینرز چین کو واپس کیے جارہے تھے، کنٹینرز خالی تھے، شپنگ دستاویزات میں کارگو کو صحیح طور پر غیرمؤثر قرار دیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کنٹینرزپہلے K-2 اور K-3 نیوکلیئر پاور پلانٹس کیلئے چین سے کراچی تک ایندھن کی نقل وحمل کیلئے استعمال کیے جاتے تھے، دونوں نیوکلیئر پاورپلانٹس میں استعمال ہونے والا ایندھن آئی اےای اے کے سیف گارڈز کے تحت ہیں۔

Back to top button