قومی
کرتارپور راہداری کھل گئی
کرتارپور راہداری ایک سال دس ماہ کے بعد کھول دی گئی۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مارچ 2020 میں کرتارپور راہداری بند کردی گئی تھی۔
بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں اہم بھارتی شخصیات بھی پاکستان آئیں گی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کرتار پور سے آج آنے والوں میں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی اور نوجوت سنگھ سِدّھو شامل ہیں۔
بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا اور اوم پرکاش سومی بھی پاکستان آئیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کرتار پور سے راجھستان کابینہ کے وزیر ہریش چوہدری پاکستان آئیں گے۔
کرتار پور راہدری سے بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے 8 اراکین بھی پاکستان آئیں گے۔