قومی
شہباز شریف کا منظور کئے گئے بلز کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے الیکشن ترمیمی بل سمیت دیگربلوں کو عدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔
اپوزیشن لیڈر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام کے اسعد محمود سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا،اس ماحول میں قانون سازی نہیں ہوسکتی، اپوزیشن کے ووٹوں کو کم ظاہر کیا گیا، اپوزیشن نے اعتراض بھی کیا جس کو اہمیت نہیں دی گئی۔