قومی
نواز شریف مریم نواز کو نشانہ بنانے کی پس پردہ سازش بے نقاب ہو گئی، شہباز شریف
سلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق چیف جج گلگت بلتستان سے متعلق خبر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دھماکا خیز خبر سے نوازشریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانےکے پس پردہ بڑی سازش بےنقاب ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ سچائی منکشف کرنے کا اللہ تعالی کا اپنا طریقہ ہے اور اس سچائی کا ظاہرہونا عوام کی عدالت میں نوازشریف، مریم نواز کی بےگناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔