بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کیلئے فیڈرل ریویو بورڈ میں دائر ریفرنس واپس لینے کافیصلہ

 پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کیلئے فیڈرل ریویو بورڈ میں دائر ریفرنس واپس لینے کافیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب ذ رائع کے مطابق حکومت نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر میں بندی میں توسیع کا ریفرنس واپس لینے کے لیے فیڈرل ریویوبورڈ کو تحریری درخواست بھجوادی ہے۔

پنجاب حکومت نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کیلئے ریفرنس خود فیڈرل ریویو بورڈ میں بھیجا تھا۔

گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی سمیت کارکنوں کے خلاف کئی مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں وہ مقدمات واپس لیے جائیں گے جن کی سزا تین سال یا اس سے کم ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دوسرے مرحلے میں پانچ سال یا اس سے کم سزا والے مقدمات واپس لیے جائیں گے۔ 

مزید پڑھیے  سعد رضوی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت
Back to top button