بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مالم جبہ اراضی اسکینڈل،پرویز خٹک کیخلاف تحقیقات بند

پشاور: احتساب عدالت نے مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ اراضی اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی تھی۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست کو منظور کرلیا جس کے بعد پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات بند کردی گئی ہیں۔

احتساب عدالت کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم ملزمان کے خلاف دیگر انکوائریز اور تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

اشتہار
Back to top button