بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویسٹ انڈیز میچ بھی ہار گئی جرمانہ بھی کروا بیٹھی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے سلور اوور ریٹ پر ویسٹ انڈیز پر جرمانہ کردیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں گزشتہ روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہوا جو سری لنکا نے جیت لیا اور اس طرح ویسٹ انڈیز ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

گزشتہ روز میچ ہار کر ویسٹ انڈیز کی جہاں سیمی فائنل تک رسائی ختم ہوئی وہیں اسے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے تاخیر سے اوور مکمل کیے جس پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

اشتہار
Back to top button