قومی
سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست خارج
لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالتِ عالیہ میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے اس لیے واپس لیتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔