بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارتی ایئرلائنز کو پاکستانی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

بھارتی ائیرلائن کوپاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیاگیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر ائیرلائن ’گو فرسٹ‘ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

حکام شعبہ ٹرانسپورٹ سی اے اے نے بھارتی ائیرلائن کیلئے اجازت منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی ائیرلائن کو سری نگر تا شارجہ پروازوں کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ مقبوضہ کشمیر سے اڑنے والا بھارتی طیارہ لاہور سے گزر کر شارجہ گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button