بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت ، کالعدم تنظیم معاہدہ، ن لیگ نے بحث کی تحریک سینینٹ میں جمع کرا دی

 پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان ڈیل کے معاملے پر بحث کی تحریک سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروادی۔

تحریک سینیٹر سعدیہ عباسی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ ایوان پارلیمان کو اعتماد میں لئے بنا کالعدم تنظیم کے ساتھ حکومت کے معاہدے پر بحث کرے۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث بھاری مالی اور جانی نقصان ہوا ہے، حکومت کے اس معاہدے پر عوام کے شدید تحفظات ہیں۔

Back to top button