بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل میں یکے بعد دیگرے 2دھماکے،15جاں بحق

 افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں  میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی نے بھی کابل میں یکے بعد دیگرے دونوں دھماکوں کی تصدیق کی  ہے ۔

بلال کریمی کے مطابق ،کابل میں دونوں دھماکے  سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں  کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

 افغان میڈیا کے مطابق  ملٹری اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کےجنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، اس دوران  سردار داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کےجنگجوؤں کی امارت اسلامی فورسزسےجھڑپ بھی ہوئی۔

Back to top button