بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،مفتی منیب الرحمان

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر حکومتی وفد کی سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر موجود ہیں جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کی نمائندگی مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ طے پانے والا کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے، آنے والے دنوں میں معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کی رو سے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کریں گے جبکہ تحریک لبیک کی جانب سے مفتی غلام غوث بغدادی اس میں شامل ہوں گے، کمیٹی آج ہی سے فعال ہو جائے گی۔

اشتہار
Back to top button