ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر  پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دے دی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ دونوں میچوں میں ٹاس جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈیو فیکٹر کی وجہ سے ٹاس کا ایک اہم کردار ہوتاہے۔

Exit mobile version