پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چیئرمین رمیز راجہ اعزازی طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور پی سی بی سے زیادہ ترمراعات نہیں لے رہے۔
پی سی بی ویب سائٹ کے مطابق سابق چیئرمین احسان مانی کے 3 سالہ دور میں 3کروڑ 61 لاکھ 63ہزار 835 روپے کے اخراجات تھے اور احسان مانی نے اس عرصے میں ایک کروڑ 54 لاکھ 14 ہزار 540 روپے کے الاؤنسز استحقاق کے باوجود نہیں لیے جب کہ نجم سیٹھی کے دور میں 4کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار کے اخراجات ہوئے تھے۔
موجودہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ لاہور میں رہتے ہیں اس لیے انہیں گھر اور ملازمین کا استحقاق نہیں ہے۔
رمیز راجہ نے اپنے پہلے مہینے کے دوران 70ہزار روپے کا ڈیلی الاؤنس بھی نہیں لیا جو ان کا استحقاق تھا، ان کے کھاتے میں صرف ایک لاکھ 50 ہزار 424روپے موجود ہیں۔
اس کے علاوہ اندرون ملک سفری اور ہوٹل کے اخراجات کی مد میں 67 ہزار 945روپے خرچ ہوئے، 54 ہزار 247 روپے ڈرائیور جب کہ 21ہزار 600 روپے سکیورٹی گارڈ یا ملازم کے اخراجات ہیں، بزنس انٹرٹیمنٹ کی مد میں 6 ہزار 632 روپے ہیں۔