پاکستان بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل دیکھ رہا ہوں، مدثر نذر

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ ابھی ٹورنامنٹ شروع بھی نہیں ہوا تھا تو میں نے کہا تھا کہ پہلے پاک بھارت میچ کا نتیجہ خواہ کچھ بھی ہو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرا سکتی ہیں اور اب میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

مدثر نذر کا ماننا ہے کہ پاکستان ٹیم کا کمبینیشن اچھا بن گیا ہے، زبردست کرکٹ کھیل رہے ہیں، ٹیم میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلیوں سے فرق پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم میچور ہوگئے ہیں، وہ متحرک اور پرفارمر ہیں، ٹیم میں ان کا اثر بڑھ گیا ہے جس کا اب ٹیم کو بہت فائدہ ہو رہا ہے سب بابر اعظم کی طرف دیکھتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم کسی بھی حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے افغانستان کے اسپنرز تو اچھے ہیں ہی ٹاپ آرڈر بیٹسمین بھی تیز کھیلتے ہیں افغانستان کی ٹیم نے جس میچ میں 150 یا 160 رنز کر لیے تو اس دن حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال دے گی۔

Exit mobile version