ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسڑیلیا نے سری لنکا کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 15 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری۔ کوسال پریرا اور  اسلانکا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کوسال پریرا اور اسلانکا 35، 35 رنز بناکر نمایاں رہے،  بھنوکا راجا پاکسے 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا نے 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر 65 اور ایرون فنچ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم اپنا ایک میچ جیت چکی ہے۔

Exit mobile version