معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پر شاندار طنز کیا ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔ شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر چلائے اور ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگائے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ کی شکست پر طنز کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مفتی شہاب الدین کا کہنا تھاکہ ’مل گئی سکیورٹی ؟‘
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم ‘سکیورٹی’ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔