بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کا سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی نے سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس یار محمد رند کی سربراہی میں ہوا جس میں ارکان صوبائی اسمبلی میرنعمت زہری، عمر خان جمالی، ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل، مبین خلجی اور فریدہ رند شریک ہوئیں۔

اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے 2  رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ پی ٹی آئی ماضی میں اتحادی جماعت کو قائدایوان، اسپیکر اور متعدد بار سینیٹ میں ووٹ دے چکی ہے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر سردار یارمحمد رند کو وزیر اعلیٰ اور سردار بابر موسیٰ خیل کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا
Back to top button