افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان میچ سے قبل قومی ترانہ سن کر آبدیدہ ہو گئے

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ کے آغاز سے قبل گرانڈ میں قومی ترانہ سن کر آبدیدہ ہوگئے۔گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔افغانستان کا قومی ترانہ ختم ہوا تو افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔محمد نبی کا یہ مختصر کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، صارفین محمد نبی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے لگے۔

Exit mobile version