تین روز کی بندش کے بعد راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو بحال کردیا گیا ہے، راولپنڈی مری روڈ پر بھی لگی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد شہر میں لگائی گئی تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون آنے اور جانے کے لئے ایکسپریس چوک بند ہے، شہری متبادل کے طور پر ایوب چوک اور نادرا چوک استعمال کریں۔
واضح رہے کہ کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے دھرنے کے باعث حکام نے وفاقی دارالحکومت کے متعدد راستوں کو کنٹینر لگاکر بند کردیا تھا۔