بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چینی کمپنی کی جانب سے داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ

چینی کمپنی کی جانب سے داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چینی کمپنی گیزوبا گروپ نے خود کش حملے کے بعد کام بند کر دیا تھا۔

چینی کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واپڈا نے داسو ڈیم پروجیکٹ پر سیکیورٹی کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے، 25 اکتوبر سے مرحلہ وار دوبارہ کام شروع ہو گا۔

چینی کمپنی کے مطابق تمام چینی انجینئر اور غیر ملکی داسو ڈیم کی سائٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے داسو ڈیم پر کام کرنے والے تمام پاکستانی ورکرز کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام اسٹاف کو ٹیلی فون کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

چینی کمپنی کی جانب سے ملازمین کو کووڈ ٹیسٹ اور ویکسینیشن کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button