بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حا صل کر لی

سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حا صل کر لی۔

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضرى دی اور مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔

عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین اینیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی وزارت سرمایہ کاری کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

عمران خان کے اس سے قبل جدہ پہنچنے پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے ان کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔

اشتہار
Back to top button