بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب، امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ

امریکا کے نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے کیئے گئے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا۔

امریکا کے نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے انسدادِ دہشت گردی کے لیے امداد کی فراہمی اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کے لیے مدد کی خواہش ظاہر کی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے ہونے والے سمجھوتے سے جمعے کی صبح آگاہ کیا گیا۔

امریکا کے نشریاتی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا اور پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمجھوتے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

Back to top button