قومی
خورشید شاہ کے ریلیز آرڈر جاری
سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے ریلیز آرڈر جاری کر دیئے۔
سپریم کورٹ کے آرڈر کی تصدیق کے بعد سکھر کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں خورشید شاہ کے ریلیز آرڈر جاری کیئے ہیں۔
اس موقع پر خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سے کاغذاتِ ضمانت پر دستخط کرنے کے لیے احتساب عدالت پہنچایا گیا۔