قومی
شوکت ترین کو بطور ممبر این ای سی برقراررکھنے کی سمری منظور
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) برقرار رکھنے کی سمری منظورکرلی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔
صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد شوکت ترین وزیر خزانہ کے بجائے اب بطور مشیر قومی اقتصادی کونسل کے رکن رہیں گے۔