بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر بنوایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر شپ سے استعفیٰ دینے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

Back to top button