بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں شدید بارشیں،34افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ریلوں کے باعث پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیموں کی کارروائی جاری ہے۔

‘ کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں کی فضائی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ندی نالے اور دیہات سیلابی پانی میں جزوی طور پر ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘مقامی افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں جبکہ پُل بہہ گئے ہیں، اب تک مختلف حادثات میں 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور جتنا جلد ممکن ہوسکے ہم حالات معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں جانوں کے ضیاع کا سن کر ‘بہت دکھ’ ہوا۔

ہمالیائی ریاست اترکھنڈ خاص طور پر سیلاب کا شکار رہتی ہے، فروری میں سیلاب کے باعث ہائیڈروالیکٹرک ڈیم بپھرنے کی وجہ سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حالیہ دنوں میں غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے بھارت کے متعدد علاقوں میں میں جان لیوا سیلاب کا سامنا ہے، کیرالا کی جنوبی ریاست کے حکام نے پیر کو کہا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وہاں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Back to top button