بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی ایم ایف سے پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے،وزارت خزانہ

وفاقی وزارت خزانہ نے وضاحت دی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کے مطابق جمعے کو مذاکرات جہاں پر تھے وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا اور یہ مذاکرات بلا تعطل پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

ترجمان نے بتایاکہ مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری خزانہ اوران کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کیلئے موجود ہے، شوکت ترین اورگورنراسٹیٹ بینک شیڈول کےمطابق نیویارک میں ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا تھاکہ حکومت نے مہنگائی پہلےکردی اور اب آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے، یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟

Back to top button